اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، اسرائیل ٹی وی چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین روز سے جاری قبرص میں “Iniochos 2018” کے زیر عنوان فوجی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسرائیل کے ساتھ متحدہ عرب امارات بھی شریک ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، اسرائیل اس سے قبل اپنی فوجی مشقوں کو مشتہر کرنے کے لیے بھرپور میڈیا مہم چلاتا رہا ہے لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ اسرائیل نے ان فوجی مشقوں کی خبریں شائع نہیں کیں اور انہیں خفیہ رکھا ہے جس کی وجہ عرب امارات کی شرکت بتائی جا رہی ہے۔
عبرانی ٹی وی کے مطابق، ان مشقوں میں متحدہ عرب امارات، قبرص، اسرائیل، یونا، فرانس اور اٹلی کی فوجوں نے حصہ لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲